ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ: گوکرن سمندر میں ڈوب کر سیاح ہلاک

کمٹہ: گوکرن سمندر میں ڈوب کر سیاح ہلاک

Mon, 28 Jan 2019 13:30:49    S.O. News Service

کمٹہ28/جنوری (ایس او نیوز)  مشہور ومعروف سیاحتی مقام گوکرن میں ایک سیاح کی سمندر میں ڈوب کر موت واقع ہوگئی جس کی شناخت 32 سالہ  بی پرمیشور کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حیدرآباد سے ایک ہی خاندان کے 12 لوگ  سیاحت کے لئے گوکرن پہنچے تھے، مگر یہ لوگ  مین بیچ کے بجائے 800 میٹر  بحر عرب کے بیلے ہیٹلو بیچ پر تیراکی میں مگن تھے کہ اچانک چار لوگ اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آکر اگے نکل گئے اور  زندگی اور موت سے جوجنے لگے۔ سمندر میں غوطے کھاتے ہوئے اور غرق ہوتے ہوئے دیکھ کر مقامی غیر ملکی سیاح کے ساتھ لائف گارڈس کے اہلکار فوری ان کی مدد کو پہنچ گئے اور چاروں کو سمندر سے نکال لاتے ہوئے سیدھے گوکرن اسپتال پہنچایا۔

بچاکر باہر نکالنے کے بعد چار میں سے ایک پرمیشور کی حالت کافی نازک بتائی جارہی تھی، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد کمٹہ اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اوراسپتال میں ہی دم توڑ دیا۔

بتایا گیا ہے کہ  اکثر لوگ  بیلے ہیٹلو نامی مقام پر واقع ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں اور قریب ہی سمندر میں تیرنے کے لئے اُترتے ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق بیلے ہیٹلو بیچ پر تیرنا آسان نہیں ہے اور حال ہی میں کئی لوگ اُسی مقام پر ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔


Share: